Aaj Logo

اپ ڈیٹ 08 اگست 2019 02:44pm

سابق کیوی کوچ پاک بھارت ٹیموں کی کوچنگ کے امیدوار

نیوزی لینڈ کے سابق کوچ مائیک ہیسن پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کی کوچنگ کی دوڑ میں شامل ہوگئے، انہوں نے آئی پی ایل فرینچائیز کنگز الیون پنجاب کی کوچنگ کو خیرباد کہہ دیا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیک ہیسن بھارتی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے فائنل تھری ناموں میں شامل ہیں جبکہ انہوں نے گرین شرٹس کی کوچنگ پر بھی نظریں جمالی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مائیک ہیسن اب مکی آرتھر کی خالی سیٹ پر براجمان ہونے کی ضرغ سے پاکستان ٹیم کی کوچنگ کیلئے درخواست بھی دیں گے۔

واضح رہتے 44 سالہ مائیک ہیسن نے آئی پی ایل فرینچائیز کو صرف ایک سال کوچنگ کے بعد ہی خیرباد کہہ دیا ہے تاہم انہوں نے اس کی کوئی وجہ نہیں بتائی ہے۔ انہوں نے 6 برس نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے بعد گزشتہ برس اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

Read Comments