Aaj Logo

شائع 07 اگست 2019 05:58pm

کوچنگ سے فارغ ہونے پر مکی آرتھر شدید مایوس

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کوچنگ اسٹاف کو فارغ کئے جانے کے بعد مکی آرتھر نے شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

سابق کوچ نے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہ ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے بھرپور کوشش کی۔

پی سی بی سے مکی آرتھر کا معاہدہ ورلڈکپ 2019 کے بعد گزشتہ ماہ ختم ہوچکا تھا تاہم انہوں نے مزید 2 سال توسیع کیلئے درخواست کی تھی اور ٹیم کے ساتھ مزید کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

مکی آرتھر کی خواہش کے برعکس چئیرمین کرکٹ بورڈ احسان مانی نے کوچنگ اسٹاف کی چھٹی کردی اور معاہدے میں کسی قسم کی توسیع نہ کی۔

چاروں عہدوں پرنئی تعیناتی کیلئے جلد اشتہار جاری کیا جائے گا۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ کرکٹ کمیٹی نے تمام کوچز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ایک طویل اور جامع عمل کے بعد اپنی سفارشات تیار کیں اور نئے کوچنگ اسٹاف کی تعیناتی پر مکمل اتفاق کیا تھا۔

احسان مانی نے مزید کہا تھا کہ پی سی بی کرکٹ کی بہتری کیلئے فیصلے کرتا رہے گا۔

Read Comments