اقوام متحدہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حالیہ پابندیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔ اورکہا ہے کہ اس سے وہاں پر انسانی حقوق کی صورتحال مزید ابتر ہوگی۔ اقوام متحدہ کی جانب سے جاری بیان میں مقبوضہ کشمیر میں حالیہ بلیک آوٹ کو نئی سطح کا قرار دیا گیا ۔ بیان میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق جولائی میں جاری رپورٹ کا حوالہ بھی دیا گیا ، اورکہا گیا کہ اس رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارتی حکام مخالف سیاسی رہنماوں کو دبانے کیلئے قید سمیت دیگر ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں۔ بیان میں مقبوضہ کشمیر میں جاری احتجاج کا بھی حوالہ دیا گیا اورکہا کہ وہاں پر ان مظاہروں کیخلاف اضافی طاقت کا استعمال کیا جارہا ہے جس سے ماورائے عدالت قتل اور تشدد کے باعث افراد سنگین نوعیت کے زخمی ہورہے ہیں۔ بیان میں مقبوضہ کشمیر میں حالیہ پابندوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس سے وہاں پر انسانی حقوق کی صورتحال مزید سنگین ہوگی۔ کیونکہ وہاں پر اس وقت ہر طرح کے ذرائع و مواصلات پر پابندی لگادی گئی ہے۔ جبکہ سیاسی رہنماوں کو بھی گرفتار کیاجارہا ہے اور پر امن اسمبلی کے اجلاس پر بھی پابندی لگادی گئی ہے۔ جس سے مقبوضہ کشمیر کی مستقبل کی پوزیشن سے متعلق بحث کے مواقعے بھی مفقود ہوگئے ہیں۔ بیان میں بھارت کو معلومات کی فراہمی سے متعلق عالمی قوانین کی یاد دہانی بھی کروائی گئی اور کہا گیا کہ ان قوانین کی توثیق اسنے بھی کی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ لیکن مقبوضہ کشمیر کی جانب سے کسی بھی قسم کی معلومات موصول نہ ہونا باعث خود ایک تشویشناک بات ہے۔ "We are deeply concerned that the latest restrictions in Indian-Administered #Kashmir will exacerbate the human rights situation in the region. The fact that hardly any information at all is currently coming out is of great concern in itself," -- @UNHumanRights spokesperson. pic.twitter.com/xGsBjOlVB5 — UN Geneva (@UNGeneva) August 7, 2019