Aaj Logo

اپ ڈیٹ 07 اگست 2019 04:08pm

بھارتی سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم

پاکستان نے بھارتی سفیر کو ملک چھوڑنے کے احکامات دے دیئے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نہ صرف بھارتی سفیر کو ملک سے نکلنے کے احکامات دیتا ہے بلکہ اس سے دو طرفہ تعلقات بھی فوری طور پر معطل کرتا ہے۔

انہوں نے بھارت سے بھی اپنے سفیر کو واپس بلانے کا اعلان کیا اور کہا کہ بھارت کے ساتھ تعلقات نچلی سطح تک لائے جائیں گے۔

ادھر بھارتی  قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی ہوئی ہے ۔ وزارت خارجہ نے بھارتی قائم مقام ہائی کمشنرکی ملک بدری سے باضابطہ آگاہ کردیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اپنا ہائی کمشنر بھی دلی نہیں بھیجے گا۔

واضح رہے کہ بھارت نے پہلے مقبوضہ کشمیر سے متعلق اپنے آئین کا آرٹیکل تین سو ستر معطل کردیا تھا جس کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔

Read Comments