کراچی: سری لنکا کرکٹ کے سیکورٹی وفد نے آئی جی آفس اور نیشنل اسٹیڈیم میں انتظامات کا جائزہ لیا اور بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کیا۔
رواں برس سری لنکا کے دورہ پاکستان سے قبل سیکورٹی وفد نے کراچی میں انتظامات کا جائزہ لیا، چار رکنی وفد پہلے آئی جی آفس پہنچا، کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا دورہ کیا اور بعد میں نیشنل اسٹیڈیم کا رُخ کیا۔
سربراہ موہن ڈی سلوا کہتے ہیں کہ سیکورٹی کے حوالے سے اطمینان بخش بریفنگ ملی۔
وفد جمعرات کے روز لاہور میں سیکیورٹی کا جائزہ لے گا اور سری لنکن بورڈ کو رپورٹ پیش کرے گا۔