کراچی میں پرائیویٹ اسکول انتظامیہ نے تعلیم کی بجائے پیسوں کو ترجیح دے دی، گلستان جوہر میں قائم صادقین اسکول انتظامیہ نے 2 ماہ کی فیس نہ دینے پر پانچویں جماعت کی طالبہ کو کلاس سے نکال کر علیحدہ کمرے میں بٹھادیا، فاطمہ کے والد گلستان جوہر تھانے پہنچ گئے۔
کراچی میں پرائیویٹ اسکول نے تعلیم کی بجائے پیسوں کو ترجیح دی، گلستان جوہر بلاک 2 میں قائم صادقین اسکول کی انتظامیہ بے حسی سے آگے نکل کر دیدہ دلیر بن گئی۔
کلاس 5 کی طالبہ فاطمہ پر کلاس میں بیٹھنے پر پابندی لگادی، سارا دن بچی کو اسٹاف روم میں بٹھا کر رکھا، فیس دینے کا مطالبہ کیا جاتا رہا۔
اسکول انتظامیہ نے موقف دیا کہ بچی کے والدین نے 2 ماہ کی فیس نہیں دی اس لئے سزادی گئی۔
اسکول انتظامیہ کے مطابق فاطمہ کو ٹیچرز کے ساتھ بٹھایا تھا، فیسیں نہ دینے والے بچوں کو ایسے ہی بٹھایا جاتا ہے۔
فاطمہ کے والد ذیشان کا کہنا ہے کہ میری بیٹی روتی رہی، لیکن اسکول والوں کوترس نہ آیا۔
فاطمہ کے والد ذیشان گلستان جوہر تھانے پہنچ گئے، پولیس کو تحریری شکایت کردی۔