دبئی کی فضائی کمپنی "ایمریٹس" نے اپنی ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک نادر نوعیت کا وڈیو کلپ پوسٹ کیا ہے۔ وڈیو میں دنیا کا سب سے بڑا مسافر طیارہ کثیف بادلوں کو چیرتا ہوا ہوائی اڈے کے رن وے پر اترتا دکھائی دے رہا ہے۔ عربی روزنامے "الامارات اليوم" کے مطابق اماراتیA380 طیارہ لندن کے "Gatwick" ہوائی اڈے پر اترا۔ یہ ہیتھرو کے بعد برطانیہ میں دوسرا مصروف ترین ہوائی اڈہ ہے۔ فضائی کمپنی نے وڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا " اب کس طرح کی جاتی ہے گرانڈ انٹری۔" Now that’s how you make a grand entrance. Video credit: Tom Jones pic.twitter.com/ojAOguED4D — Emirates Airline (@emirates) July 31, 2019 وڈیو دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ بادلوں کے بیچ سے نمودار ہونے والے طیارے نے اچانک جنم لیا ہو۔ دنیا کے اس سب سے بڑے طیارے کے بارے میںEmirates کی ویب سائٹ پر دی گئی معلومات کے مطابق طیارے کا وزن 510 سے 575 ٹن کے درمیان ہوتا ہے۔ اس کی لمبائی دو نیلے اژدہوں کی مجموعی لمبائی کے مساوی ہے۔ طیارے کی اونچائی پانچ زرافہ کی اونچائی جتنی ہے اور طیارے میں 40 لاکھ پارٹس اور اشیاء موجود ہیں۔