Aaj Logo

شائع 07 اگست 2019 06:10am

گیمز کے شوقین افراد کیلئے جدید "گیمنگ اسمارٹ فون" متعارف

بیجنگ: گزشتہ دو سالوں میں بہترین تکنیکی خصوصیات کے حامل اینڈرائیڈ گیمینگ اسمارٹ فونز کی طلب میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

حال ہی میں چین کی اسمارٹ فونز بنانے والی کمپنی شیاؤمی نے انتہائی طاقتور پروسیسر کا حامل دی بلیک شارک پرو 2 موبائل متعارف کرا دیا ہے۔شیاؤمی موبائلز کے بینر تلے بننے والا سب برینڈ بلیک شارک پہلی مرتبہ 2018 میں مارکیٹ میں لایا گیا تھا اور اس سال کمپنی نے اپنا سیکنڈ جنریشن موبائل بلیک شارک ٹو متعارف کرایا۔

اس موبائل فون کا پروسیسر انتہائی طاقتور ہے جو گیمینگ کے دوران فون کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے۔ بلیک شارک ٹو میں 12 جی بی ریم رکھی گئی ہے جبکہ اسی موبائل کا ایک اور ورژن 8 جی بی ریم کے ساتھ مارکیٹ میں دستیاب ہے۔ فون کی خصوصیات پر مزید بات کریں تو یہ اسمارٹ فون ڈیوائس 6.39 انچ ایف ایچ ڈی پلس او ایل ای ڈی ڈسپلے اسکرین کا حامل ہے۔

اس میں 256 جی بی انٹرنل میموری رکھی گئی ہے جبکہ اس کی بیٹری 4000 ایم اے ایچ کے ساتھ تیز چارجنگ کی سہولت بھی دی گئی ہے۔ جدید گیمینگ موبائل میں اینڈرائیڈ 9 پائی کا آپریٹنگ سسٹم انسٹال ہے، جبکہ اس میں 48 میگا پکسل کیمرہ بھی موجودہ ہے۔ 12 جی بی 256 جی بی ویریئنٹ دنیا بھر میں 580 ڈالر جبکہ پاکستان میں 92,507 روپے میں دستیاب ہو گا۔

Read Comments