بھارتی سپریم کورٹ میں مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر سے متعلق آرٹیکل تین سو ستر پر صدارتی حکم نامے کے نفاذ کیخلاف اپیل دائر کردی گئی ہے۔
یہ اپیل بھارتی وکیل ایم ایل شرما کی جانب سے دائر کی گئی ہے ، اپیل میں دعویٰ کیا گیاہے کہ مودی سرکار کا صدارتی حکم نامہ غیر قانونی ہے کیونکہ یہ ریاستی اسمبلیوں کی منظوری لیے بغیر جاری کیا گیا ہے۔
پہلے کانگریس کے رہنما ادھیر رانجن چوہدری نے کہا تھا کہ جموں اور کشمیر کے معاملہ اندرونی معاملہ نہیں ہے ، انہوں نے بھارتی حکومت سے آزاد کشمیر سے متعلق موقف دینے کا مطالبہ بھی کیا تھا جسکے بعد ان کو بی جے پی کے جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
بھارت میں اکتوبر انیس سو انتالیس آئین کا آرٹیکل تین سو ستر منظور کیا گیا تھا ، اس آئین کے تحت جموں اور کشمیر کو بھارت کے ماسوا دو کے تمام قوانین سے استثنی حاصل تھا۔
اس قانون کے تحت ریاستوں کو یہ حقوق حاصل ہے کہ وہ اپنا آئین ریاست میں نافذ رکھیں اور یہی آئین بھارتی پارلیمان کی قانون سازی کے اختیارات کو ریاست پر اختیارات کو محدود کرتا تھا۔
Source: scroll.in