کراچی: پاکستان ڈس ایبل کرکٹ میں بدعنوانی کا انکشاف، سابق کپتان راشد لطیف نے احتجاجاً پاکستان ڈس ایبل کرکٹ کی صدارت سے علیحدگی اختیار کرلی۔ بدعنوانی کا بازار گرم، پاکستان ڈس ایبل کرکٹ بھی ریڈار میں آگئی۔ انگلینڈ کیخلاف ڈس ایبل سیریز میں سولہ کھلاڑیوں کے ساتھ ریزور پلیئرز، کوچنگ اسٹاف اور غیر متعلقہ افراد بھی پہنچ گئے۔ I have decided to step down as the president of @PDCAOfficial with immediate effect. I live in Islamabad & can’t give due attention to the PDCA affairs therefore request Salim Karim to resume as President. @mak_asif @mirzaiqbal80 @DrNaumanNiaz @bhattimajid @TheRealPCB — Rashid Latif راشدلطیف 🇵🇰 राशिद लतीफ़ (@iRashidLatif) August 6, 2019 معذورں کے نام پر لیے جانے والے فنڈز سے لوگ سیر سپاٹے کرنے لگے۔ سوشل میڈیا پر واویلا مچا، صدر راشد لطیف نے ٹوئٹ میں اپنا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ اس کے علاوہ فواد مصطفیٰ بھی نائب صدر کے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔