Aaj Logo

اپ ڈیٹ 06 اگست 2019 07:07am

کشمیر معاملہ: شاہد آفریدی کے ردعمل نے بھارتیوں کو آگ لگا دی

اسلام آباد: مودی سرکار کی جانب سے کشمیر کی خودمختار حیثیت کو ختم کیے جانے کے فیصلے پر مایہ ناز پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ شاہد آفریدی نے اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر کی خودمختاری ختم کرنے کے معاملے پر شاہد آفریدی کے بھرپور ردعمل نے ہندوستانیوں کے تن بدن میں آگ لگا دی ہے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیریوں کو آزادی کا حق ملنا چاہیئے، اقوام متحدہ کیوں سو رہا ہے؟ امریکی صدر کو فوری اس مسئلے کے حل کیلئے کردار ادا کرنا چاہیئے۔

شاہد آفریدی نے اپنے پیغام میں اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ وہ خواب غفلت سے بیدار ہو اور کشمیریوں کو آزادی کا حق دلوائے۔

شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ آزادی کشمیریوں کا حق اور انہیں ان کا حق ضرور ملنا چاہیئے۔ شاہد آفریدی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مسئلے کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

واضح رہے کہ بھارت نے آئین میں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی۔ بھارت کے صدر سے کشمیر سے متعلق 4 نکاتی ترامیم پر دستخط کیے جس کے بعد اس حوالے سے صدارتی حکم نامہ بھی جاری کر دیا گیا۔

Read Comments