مقبوضہ کشمیر میں سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی اور عمرعبداللہ کو گرفتار کرلیا گیا۔
حکام نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ پہلے ان دونوں رہنماوں کو اتوار کی رات کو نظر بند کیا گیا تھا، اسکے علاوہ جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے رہنما ساجد لون اور عمران انصاری کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔
حکام نے تصدیق کی ہے کہ مزید کشمیری رہنماوں کو بھی گرفتار کیا گیا تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات دینے سے بھی گریز کیا۔
واضح رہے کہ پہلے بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل تین سو ستر کو معطل کردیا ا ہے اور مودی سرکاری کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا حصہ غیر قانونی طور پر بنادیا گیا ہے۔
Source: abpnews.in