بھارتی پارلیمینٹ میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے متعلق ہونے والے اجلاس میں مودی سرکار نے چار بل پیش کئے جس کے بعد مقبوضہ کشمیر کا ریاستی درجہ اور خصوصی حیثیت ختم کرنے کا صدارتی فرمان بھی جاری کردیا۔ بھارت کے اس بھونڈے اقدام کی پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان جہاں شدید مذمت کررہے ہیں وہیں بھارتی انتہاء پسند خوشیاں منا رہے ہیں تاہم دکھ کی بات یہ ہے کہ امن کے سفیر سمجھے جانے والے بھارت کے کچھ اداکار بھی اس اقدام کو سراہ رہے ہیں۔ اداکار انوپم کھیر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ 'مسئلہ کشمیر کے حل کا آغاز ہو گیا ہے'۔ Kashmir Solution has begun.🇮🇳 — Anupam Kher (@AnupamPKher) August 4, 2019 اس کے علاوہ الٹے سیدھے بیانات دے کر خبروں میں اِن رہنے والی اداکارہ کنگنا رناوت نے بھی اس بھارت کے اس بھونڈے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ایک تاریخی اقدام ہے۔ حال ہی میں شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے والی اداکارہ دیا مرزا نے کشمیر میں امن کی خواہش کا اظہار کیا اور مودی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ Peace, prosperity and sustainable development for the people of #Ladakh and #JammuAndKashmir 🙏🏻 Good Luck @PMOIndia @HMOIndia #Article370revoked #Artical35A — Dia Mirza (@deespeak) August 5, 2019 شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی اداکارہ زائرہ وسیم نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار ٹویٹر پر کیا اور کہا کہ یہ وقت بھی گزر جائے گا۔ This too shall pass! #Kashmir — Zaira Wasim (@ZairaWasimmm) August 4, 2019 اداکار پاریش راول نے بھی ریاستی دہشتگردی پر آنکھیں مونڈتے ہوئے مودی کو سراہا اور ٹویٹ داغ دیا۔ Today is the true and complete independence of our https://t.co/CEekEmALtf in the true sense of the word INDIA becomes ONE !!! jai Hind . — Paresh Rawal (@SirPareshRawal) August 5, 2019 انوپم کھیر نے ایک اور ٹویٹ بھی کیا، ان کا کیا کہنا تھا ملاحظہ کریں۔ I HAVE WOKEN UP IN NY TO THE BEST NEWS OF MY LIFE ABOUT KASHMIR. AND ON THE DAY MY AUTOBIOGRAPHY #LessonsLifeTaughtMeUnknowingly RELEASES! WHAT BETTER GIFT LIFE STORY OF A KASHMIRI BOY COULD GET. THANK YOU GOD, #GovtOfIndia, PM @narendramodi, @AmitShah. CONGRATULATIONS INDIA.🇮🇳🇮🇳 — Anupam Kher (@AnupamPKher) August 5, 2019