پٹرول کے بعد اب عوام کو روٹی بھی مہنگی ملے گی ، صدر آل پاکستان نانبائی ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ عید قربان پر نان روٹی کلچہ اور پراٹھا مہنگے ملے گا ، نان اور روٹی 2 روپے کلچہ 3 روپے مہنگا کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔
مہنگائی کی چکی میں پسنے والے عوام کو اب روٹی بھی مہنگی ملے گی ، نانبائی ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ عید قربان پر نان روٹی کلچہ اور پراٹھا مہنگے ملے گا، نان اور روٹی 2 روپے کلچہ 3 روپے مہنگا کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔
نانبائی ایسو ایشن کے صدر شفیق قریشی کا کہنا ہے کہ آٹے کی بوری 600 روپے، فائن 1100 اور میدہ 1200 روپے مہنگا ہوا ہے، نئے ریٹ کا اطلاق بکرا عید سے ہوگا۔
صدر آل پاکستان نان بائی ایسوی ایشن اگر آٹا، فائن اور میدہ کا ریٹ واپس نہیں کیا گیا تو بکرا عید پر نان روٹی کلچہ پراٹھا مہنگا کردیا جائے گا شفیق قریشی کا کہنا ہے کہ دو روز بعد نئے ریٹ کا اعلان کردیا جائے گا۔