خطرناک عزائم لیے بھارت بڑی تیاری کرنے لگا۔ مقبوضہ وادی میں اٹھائیس ہزار فوج تعینات کرنے کے بعد سیاحوں۔ یاتریوں اور غیرکشمیری طلبا کو نکل جانے کا حکم دے دیا۔ حریت رہنماوں، کشمیری عوام اور سیاسی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
حریت رہنما سید علی گیلانی نے اپیل کی ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی تاریخ کا بڑا قتل عام کرنے والا ہے،تمام مسلمان ہماری مدد کے لیے آگے بڑھیں۔ معروف بھارتی صحافی برکھا دت نے صورت حال کو بحرانی قرار دے دیا.
سابق کٹھ پتلی وزیراعلی محبوبہ مفتی بھی مودی سرکار پر پھٹ پڑیں ، سابق کٹھ پتلی وزیرِاعلیٰ عمر عبداللہ نے بھی ٹوئٹ میں تشویش کا اظہار کیالکھا۔
'موجودہ صورت حال' میں فوج اور ايئر فورس کو الرٹ کرنے کا مطلب کیا ہے؟ سوال کئی ہیں لیکن جواب ایک نہیں
کوئی انتظامی ذمہ دار صورتحال پر جواب دینے سے قاصر ہے۔