Aaj Logo

اپ ڈیٹ 04 اگست 2019 07:16pm

کشمیریوں کے تحفظ کے عزم کا اعادہ ،این ایس سی اعلامیہ

 

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں کشمیریوں کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔ کشمیر میں بدلتی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم کی سربراہی میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں بھارت کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کیلئےکھلونا نما کلسٹرز بموں کے استعمال کی شدید مذمت کی گئی اور بھارتی جارحیت کو خطے کے امن کیلئے خطرہ قرار دیا گیا ۔

اعلامیے کے مطابق  قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا۔

اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ   بھارت عالمی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے، جبکہ پاکستان افغان عمل کلئے بھرپور کوششیں کررہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت عالمی قوانین کو خاطر میں نہیں لارہا، عالمی برادری بھارتی غیر فطری رویئے کا نوٹس لے۔

اجلاس میں انہوں نے مزید کہاکہ  کشمیر کا مسئلہ کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کیاجائے

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھارتی جارحیت کو خطے کے امن کیلئے خطرہ قرار دے دیاگیا۔

اجلاس میں تینوں مسلح افواج  کے سربراہان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور اعلی سول قیادت نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیراعظم آزاد کشمیر، ڈی جی آئی ایس آئی کی بھی شریک ہوئے۔

 

Read Comments