اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہر ایک مسئلہ کشمیر پر ثالثِی کی پیشکش کرتا ہے لیکن بھارت ہربار مسترد کردیتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت خطے کی سلامتی کو تباہ کرنے کی در پر ہے۔ مقبوضہ وادی بھارت کی جاگیر نہیں ہے، کشمیر کے مسئلے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل معاملے میں اٹھایا جانا چاہیئے۔