فٹبال کے شائقین کیلیے بری خبر ہے، اگلے تین ماہ تک لائنل میسی کے فٹبال کھیلنے پر پابندی عاید کردی گئی، ارجنٹائن فٹبال ٹیم کے کپتان کو پچاس ہزار ڈالر جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا۔شہرہ آفاق فٹبالر نے کوپا امریکا کپ کے میچز کو فکس قرار دیا تھا، بارسلونا کے بتیس سالہ فارورڈ کو چلی کے خلاف میچ میں ریڈ کارڈ دکھایا گیا تھا جس پر میسی نے الزام عاید کیا کہ برازیل کو ٹائٹل دلوانے کے لیے کوپا امریکا کپ کے میچز کو فکس کیا گیا۔ ایونٹ میں بدعنوانی ہوئی ہے، میسی کو سزا کے خلاف اپیل کیلیے سات روز کی مہلت دی گئی ہے۔
فٹبال کے شائقین کیلیے بری خبر ہے، اگلے تین ماہ تک لائنل میسی کے فٹبال کھیلنے پر پابندی عاید کردی گئی، ارجنٹائن فٹبال ٹیم کے کپتان کو پچاس ہزار ڈالر جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا۔
شہرہ آفاق فٹبالر نے کوپا امریکا کپ کے میچز کو فکس قرار دیا تھا، بارسلونا کے بتیس سالہ فارورڈ کو چلی کے خلاف میچ میں ریڈ کارڈ دکھایا گیا تھا جس پر میسی نے الزام عاید کیا کہ برازیل کو ٹائٹل دلوانے کے لیے کوپا امریکا کپ کے میچز کو فکس کیا گیا۔
ایونٹ میں بدعنوانی ہوئی ہے، میسی کو سزا کے خلاف اپیل کیلیے سات روز کی مہلت دی گئی ہے۔