Aaj Logo

شائع 03 اگست 2019 08:20am

وزیراعظم نے پتوکی ٹارگٹ کلنگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پتوکی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہونے والوں کو فوری انصاف مہیا کیا جائے۔

چھبیس جولائی کو پتوکی میں شیر گڑھ روڈ پر میاں، بیوی اور بچی کوقتل کردیا گیا تھا۔ مقتولہ کی والدہ نے وزیراعظم سےانصاف کی اپیل کی تھی۔

Read Comments