Aaj Logo

شائع 03 اگست 2019 06:28am

'نان ایشوز پر سیاست چمکانے والی اپوزیشن جماعتوں کا بیانیہ بری طرح پٹ چکا ہے'

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہتے ہیں کہ باشعور عوام نے انتشار کی سیاست کرنے والوں سے یکسر لاتعلقی کا اظہار کر دیا ہے۔ نان ایشوز پر سیاست چمکانے والی اپوزیشن جماعتوں کا بیانیہ بری طرح پٹ چکا ہے۔

لاہور سے جاری ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی منفی سیاست دفن اور عوام میں رہی سہی ساکھ بھی ختم ہو چکی ہے۔ پاکستان کے عوام صرف ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں۔

جاری بیان میںکہا گیا کہ اپوزیشن جماعتوں کو سمجھ لینا چاہیئے کہ ملک میں صرف عوام کے مسائل کے حل کی سیاست ہوگی۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت اداروں کو درست کر رہی ہے اور نظام میں بھی اصلاحات لائی جا رہی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک اپنی اصل منزل کی جانب رواں دواں ہے۔

Read Comments