Aaj Logo

اپ ڈیٹ 03 اگست 2019 04:47am

کراچی: 6 اگست کو شہر بھر میں "کے الیکٹرک" کے خلاف مظاہروں کا اعلان

کراچی: جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ کرپشن کے خلاف نعرے لگانے والے کے الیکٹرک کی لوٹ مار، ظلم  اور زیادتی کے خلاف بات کیوں نہیں کرتے؟ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک، حکمراں جماعتوں کی ملی بھگت کے ذریعے ایک مافیا کی شکل اختیار کرچکی ہے۔

کراچی کے علاقے گذری میں جماعت اسلامی کے تحت کے الیکٹرک کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

حافظ نعیم الرحمن نے شرکا سے خطاب میں کہا کہ کے الیکٹرک ایک مافیا کی شکل اختیار کرچکا ہے، حکمراں جماعتوں کی کے الیکٹرک کے خلاف خاموشی سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کا فرض ہے کہ وہ کراچی میں متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کریں اور کے الیکٹرک کے خلاف مقدمات درج کرنے کے احکامات دیں۔

کرنٹ لگنے سے جاں بحق عمر کی والدہ نے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ہ

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ 6 اگست کو کراچی بھر میں کے الیکٹرک کے خلاف مظاہرے کئے جائیں گے۔

Read Comments