ماہرہ خان کو اس وقت پاکستان کی سب سے بڑی اداکارہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا، تاہم گزشتہ دنوں سینئر اداکار فردوس جمال نے ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ماہرہ کو اب ہیروئن کا نہیں ماں کا کردار ادا کرنا چاہیئے۔
سینیئر اداکار کی اس تنقید کا جواب دیتے ہوئے ماہرہ نے کہا ہے کہ وہ ماں کا کردار ادا کرچکی ہیں اور اب ان کا منصوبہ نانی، دادی اور پڑنانی کے کردار کرنے کا ہے۔
گزشتہ روز انڈپینڈنٹ اردو کو دیئے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ سینیئر اداکار فردوس جمال کے اس تبصرے پر اپنا ردعمل دے چکی ہیں۔
دونوں اداکاروں کے درمیان تنازع ہر گزرتے دن کے ساتھ شدت اختیار کرتا جارہا ہے، ماہرہ خان کے مداح ان کی مسلسل حمایت کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ فردوس جمال کے چاہنے والے بھی ان کا دفاع کررہے ہیں۔
اپنے حالیہ انٹرویو میں ماہرہ کا کہنا ہے کہ وہ ماں کا کردار پہلے ہی 'ہمسفر' میں ادا کرچکی ہیں اور اب تو وہ نانی، دادی بلکہ پڑنانی کے کردار ادا کرناچاہتی ہیں۔
ماہرہ کا مزید کیا کہنا تھا، ویڈیو ملاحظہ کریں۔