بھارتی سپریم کورٹ میں بابری مسجد کے تنازعے پر مقدمے کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔، پہلے بابری مسجد اوراس سے ملحقہ علاقے کے تنازعے کے حل کیلئے ثالثی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی ، تاہم کمیٹی نے اس حوالے سے ناکامی کا اعتراف کرلیا ہے ۔بابری مسجد کی ملکیت کیلئے سنی وقف بورڈ ، رام اللہ اور موہی اکھاڑے کے درمیان قانونی تنازعہ کئی عرصے سے جاری ہے، پہلے الہ آباد کورٹ نے اس زمین کو فریقین کے درمیان برابر تقسیم کرنے کا فیصلہ دیا تھا لیکن فیصلے کیخلاف چودہ فریقین نے اپیلیں دائر کردی تھیں۔ تاہم اب دوبارہ ثالثی پینل کی ناکامی کے بعد سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے فیصلہ کیا ہے کہ اس مقدمے کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائیگی۔
بھارتی سپریم کورٹ میں بابری مسجد کے تنازعے پر مقدمے کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔، پہلے بابری مسجد اوراس سے ملحقہ علاقے کے تنازعے کے حل کیلئے ثالثی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی ، تاہم کمیٹی نے اس حوالے سے ناکامی کا اعتراف کرلیا ہے ۔
بابری مسجد کی ملکیت کیلئے سنی وقف بورڈ ، رام اللہ اور موہی اکھاڑے کے درمیان قانونی تنازعہ کئی عرصے سے جاری ہے، پہلے الہ آباد کورٹ نے اس زمین کو فریقین کے درمیان برابر تقسیم کرنے کا فیصلہ دیا تھا لیکن فیصلے کیخلاف چودہ فریقین نے اپیلیں دائر کردی تھیں۔
تاہم اب دوبارہ ثالثی پینل کی ناکامی کے بعد سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے فیصلہ کیا ہے کہ اس مقدمے کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائیگی۔