سعودی عرب میں خواتین کو تنہا سفر کرنے کی اجازت مل گئی ،ا ب وہ بغیر کسی مرد کے سفر کرسکیں گی۔ شاہ فرمان کے مطابق سعودی خواتین کو اب مردوں کی اجازت ک بغیر بھی پاسپورٹ بناسکیں گی اور اب ان کیلئے بیرون ملک سفر کیلئے کسی نگراں کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے۔
سعودی شاہی فرمان میں مزید کہا گیا ہے کہ اب 21 برس سے زائد عمر کی کوئی بھی خاتون پاسپورٹ کے لیے درخواست جمع کروا سکتی ہے اور اسکے لئے اسکو مرد نگراں کی ضرورت نہیں ہے۔ شاہی فرمان میں مزید کہا گیا ہے کہ اب خواتین کو اپنے بچوں کی پیدائش بھی خود درج کروانے کا حق حاصل ہے اور وہ اپنی شادی اور طلاق کا بھی اندراج خود کرواسکتی ہیں۔
پہلے سعودی عرب میں تمام عمر کی خواتین پر پاسپورٹ بنوانے اور بیرون ملک سفر کیلئے کسی محرم یا پھر نگران کے ساتھ ہونے یا پھر اجازت لینے کی شرط عائد تھی۔