Aaj Logo

شائع 01 اگست 2019 05:42pm

وزیراعظم عمران خان سے زلمے خلیل زاد کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے پاکستان اورافغانستان کیلئے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی ۔ جس میں افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

وزیراعظم عمران خان نے افغانستان میں قیام امن کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے  افغانستان کے مستقبل کے لئے باضابطہ انٹرا افغان مذاکرات اورروڈ میپ تیارکرنے کی ضرورت پرزوردیا ۔

 وزیراعظم عمران خان سے پاکستان اورافغانستان کیلئے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے خیرسگالی ملاقات کی ،، اس ملاقات میں افغانستان میں قیام امن سےمتعلق امور پرگفتگو ہوئی ۔

ملاقات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات پر تبادلہ خیال ہوا ۔ وزیراعظم عمران خان نے افغانستان میں قیام امن کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ پرامن اور مستحکم افغنستان خطے اور پاکستان کے مفاد میں ہے  ۔ افغان پیس پراسس میں سہولت فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے ۔ افغان امن عمل میں امریکہ اوردوسرے فریقین سے رابطے میں ہیں ۔

 وزیر اعظم  نے کہا کہ  پاکستان امریکہ کے ساتھ وسیع اورپائیدارتعلقات کا خواہاں ہے ۔ دوطرفہ اقتصادی تعلقات کووسعت دینے کے لئے مواقع پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔ بین الاقوامی کوششوں اورمکمل حمایت سے افغانستان میں طویل المدتی امن اوراستحکام حاصل ہوگا ۔ ملاقات میں وزیر اعظم نے افغانستان کے مستقبل کے لئے باضابطہ انٹرا افغان مذاکرات اور روڈ میپ تیار کرنے کی ضرورت پر زوردیا ہے ۔

Read Comments