کبریٰ خان کا شمار شمار پاکستان کی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے بے حد کم وقت میں شوبز انڈسٹری میں نمایاں مقام حاصل کیا، ان دنوں جہاں انہیں ان کے نئے گانے پر پذیرائی مل رہی ہے وہیں تنقید کا سامنا بھی ہے۔ حال ہی میں ان کی فلم 'سپراسٹار' کا گانا 'دھڑک بھڑک' ریلیز ہوا ہے جس پر ایک ٹویٹر صارف نے ان پر تنقید کی تو وہ جواب دینے خود ہی میدان میں اتر آئیں۔ خاتون سوشل میڈیا صارف نے اس گانے کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'ماشاءاللہ، کبریٰ خان نے رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف کیا تھا'۔ MashAllah! Kubra Khan was in Itikaf in last ashra of Ramazan.#LagayRaho pic.twitter.com/vIgByqmdlC — Tabinda Hanif (@_TabindaHanif_) July 30, 2019 سوشل میڈیا صارف کے اس ٹویٹ پر کبریٰ خان نے اس تصویر کو پوسٹ کرنے پر شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ رمضان المبارک مئی اور جون کے مہینے میں تھا جبکہ انہوں نے اس گانے کی شوٹنگ اپریل میں کی تھی'۔ Thank you for posting this. Ramadan was in May/June and I shot this song in April. Not that I owe any justification to anyone but maybe a thought to accept that people can change rather throw dirt on them, But then again I don’t expect any better. So #lageyRaho :) — Kubra Khan Official (@KubraMKhan) July 31, 2019 انہوں نے مزید لکھا کہ 'انہیں کسی کو وضاحتیں پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہے لیکن وہ سمجھتی ہیں اگرچہ لوگوں پر گند اچھالا جائے پھر بھی وہ تبدیل ہوسکتے ہیں لیکن انہیں اس کے باوجود بھی بہتری کی کوئی امید نظر نہیں آتی، اس لئے لگے رہو'۔ ان کے اس گانے کی ویڈیو ملاحظہ کریں۔