Aaj Logo

اپ ڈیٹ 31 جولائ 2019 08:31am

ذخیرہ شدہ ایرانی تیل کے انبار لگ گئے، لیکن گاہک ناپید

تہران: امریکا کی طرف سے ایرانی تیل کی درآمدات پرپابندی کے بعد ایران میں تیل کے ذخائر کی بڑی مقدار جمع ہوگئی ہے، مگر اس کی خریداری کیلئے کوئی گاہک میسر نہیں۔

امریکا سے فارسی میں نشریات پیش کرنے والے ریڈیو'فردا' کی ویب سائیٹ پر پوسٹ کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی کے مہینے میں 11 کروڑ 10 لاکھ بیرل تیل جمع ہوا مگراس کا کوئی خریدار نہیں ملا ہے۔

یہ اعداد وشمار دنیا بھرمیں تیل بردار جہازوں کے بارے میں معلومات جمع کرنے والی کمپنی 'کپلر' کی طرف جاری کیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یرانی جہازوں پر56 ملین بیرل تیل خلیج عرب میں ذخیرہ ہوچکا ہے

ایران میں جمع ہونے والے تیل کے ذخیرے کے بارے میں ملنے والی معلومات کے مطابق ایرانی تیل کو نہ صرف اندرون ملک ذخیرہ کیا جا رہا ہے بلکہ بیرون ملک بھی ایرانی تیل جمع کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ چین میں ڈالیان اور جینجو تیل تنصیبات میں بھی ایرانی تیل جمع کیا گیا ہے۔

اس طرح مجموعی طورپر ایرانی تیل کی ذخیرہ شدہ مقدار 111 ملین بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ تیل کا یہ ذخیرہ اس وقت سےجمع ہوا ہے جب امریکا نے مئی کے اوائل میں ایرانی تیل کی درآمدات پر پابندیاں عاید کردی تھیں۔ عالمی منڈی میں 4 لاکھ بیرل تیل یومیہ کم ہو رہا ہے۔

Read Comments