نئی دہلی: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ڈسکوری چینل کے پروگرام Man vs Wild میں شرکت کرکے دنیا بھر کے لوگوں کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔ پروگرام کے میزبان بیئر گرلز نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر اس قسط کا پرومو شیئر کیا، جس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے شرکت کی تھی۔ انہوں نے لکھا کہ دنیا کے 180 ممالک کے لوگوں کو وزیر اعظم نریندر مودی کی زندگی کا وہ پوشیدہ پہلو دیکھنے کو ملے گا جو انہوں نے انڈیا کی ماحولیاتی تبدیلی اور جانوروں کے تحفظ کیلئے نمایاں کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نریندر مودی والا پروگرام 12 اگست کو رات 9 بجے نشر کیا جائے گا۔ People across 180 countries will get to see the unknown side of PM @narendramodi as he ventures into Indian wilderness to create awareness about animal conservation & environmental change. Catch Man Vs Wild with PM Modi @DiscoveryIN on August 12 @ 9 pm. #PMModionDiscovery pic.twitter.com/MW2E6aMleE — Bear Grylls (@BearGrylls) July 29, 2019 نریندر مودی کی شرکت والے پروگرام کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں ڈسکوری چینل کے ترجمان نے بتایا ہے کہ یہ قسط بھارتی ریاست اترا کھنڈ کے کاربٹ نیشنل پارک میں فلمائی گئی تھی۔ اس قسط میں جانوروں کے تحفظ اور ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے آگاہی دی جائے گی۔ India- where you find lush green forests, diverse wildlife, beautiful mountains and mighty rivers. Watching this programme will make you want to visit different parts of India and add to discourse of environmental conservation. Thanks @BearGrylls for coming here! @DiscoveryIN https://t.co/AksPyHfo7X — Narendra Modi (@narendramodi) July 29, 2019