Aaj Logo

شائع 30 جولائ 2019 04:14pm

اوگرا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں آٹھ روپے اضافے کی سمری

مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے ایک اور بری خبر ہے۔ اوگرا نے آئندہ ماہ کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید آٹھ روپے نوے پیسے فی لٹرتک اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کوارسال کر دی ہے۔

اوگرا کی تجویزکے مطابق آئندہ ماہ کیلئے ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے پینسٹھ پیسے، پٹرول کی قیمت میں پانچ روپے پندرہ پیسے، مٹی کا تیل پانچ روپے اڑتیس پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں آٹھ روپے نوے پیسے فی لٹر تک اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔

Read Comments