Aaj Logo

اپ ڈیٹ 29 جولائ 2019 06:11pm

سندھ: بارش، نشیبی علاقے زیر آب

سندھ کے دیگر شہروں میں بھی بارش نے بلدیاتی محکموں کی کارکردگی کو بے نقاب کردیا ، حیدرآباد، ٹھٹھہ ، بدین، جامشورو، ٹنڈو محمد خان   سمیت دیگر شہروں میں نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے ہیں ۔

بارش نے سندھ کے بلدیاتی محکموں کی قلعی کھول دی ,حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد کا حال دیکھیں، قاسم آباد اور دیگر علاقوں کا بھی یہی حال ہے۔

ٹھٹھہ  کے شاھی بازار، ڈاکٹر گلی، شیخ فرید چوک، اور تاریخی شاھجھان مسجد کے اطراف بھی  پانی جمع ہوگیا ، بھاری تنخواہیں وصول کرنے والے بلدیہ کے افسران دفاتر سے غائب تھے۔

نیٹ ٹھٹھہ کے  بدین ، جامشورو ، ٹنڈو محمد خان اور میر پور خاص  کا بھی برا حال تھا جہاں لوگ بلدیاتی افسران کو کوستے رہے۔

سب سے مختلف صورتحال صرف صحرائے تھر کی تھی جہاں لوگ بارش پر جھومتے رہے ، صحرا کی پیاس بجھی تو بچوں کی خوشی بھی دیدنی تھی۔

Read Comments