لاہور: انسداد منشیات عدالت نے منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں نو اگست تک توسیع کردی۔ عدالت نے میڈیکل کروانے سے متعلق جیل حکام سے اکتیس جولائی کو جواب طلب کرلیا ہے۔
سماعت میں وکیل نے مؤقف پیش کیا کہ رانا ثناء اللہ کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ سرکار ساری حدیں پار کر گئی ہے۔
عدالت نے اے این ایف کو مقدمے کی تمام دستاویزات پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے رانا ثنا اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں نو اگست تک توسیع کردی۔
رانا ثناء اللہ کے میڈیکل کروانے کی درخواست پر سپرنٹنڈنٹ جیل سے اکتیس جولائی کو جواب طلب کر لیا۔
پیشی کے موقع پر اپوزیشن لیڈر شہبازشریف بھی عدالت پہنچے اور راناثنا سے ملاقات کی۔ لیگی رہنما طلال چوہدری اور رانا ارشد بھی رانا ثنا سے اظہار یکجہتی کیلیے پہنچے۔