پاکستان نے اقوام متحدہ میں امن دستوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے لائحہ عمل پیش کردیا۔پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ امن دستے بھیجنے والے ممالک میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ امن دستوں کی تعیناتی میں سست روی کا جائزہ لے، تعیناتی میں تاخیر سے مالی و تکنیکی نقصان ہوتا ہے، جس کاخمیازہ امن دستے بھیجنے والے ممالک کو بھگتنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ امن دستے بھیجنے والے ممالک کا گروپ پاکستان نے دوہزار سترہ میں بنایا تھا۔
پاکستان نے اقوام متحدہ میں امن دستوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے لائحہ عمل پیش کردیا۔
پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ امن دستے بھیجنے والے ممالک میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ امن دستوں کی تعیناتی میں سست روی کا جائزہ لے، تعیناتی میں تاخیر سے مالی و تکنیکی نقصان ہوتا ہے، جس کاخمیازہ امن دستے بھیجنے والے ممالک کو بھگتنا پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امن دستے بھیجنے والے ممالک کا گروپ پاکستان نے دوہزار سترہ میں بنایا تھا۔