جعلی بینک اکاؤنٹس سے متعلق غیر قانونی پلاٹ کی الاٹمنٹ کا ایک اور ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر دیا گیا۔ نیب کے نئے ریفرنس میں سندھ بلڈنگ کنٹرول کے سابق ڈی جی منظور قادر، حسنین مرزا اور اومنی گروپ کے عبدالغنی مجید سمیت سولہ افراد کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مقدمہ میں نامزد حسنین مرزا سابق اسپیکر قومی اسمبلی و وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا اور جی ڈی اے کے رہنما ذوالفقار مرزا کے صاحبزادے ہیں۔احتساب عدالت نے تمام ملزمان کو یکم اگست کو طلب کر لیا۔
جعلی بینک اکاؤنٹس سے متعلق غیر قانونی پلاٹ کی الاٹمنٹ کا ایک اور ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر دیا گیا۔
نیب کے نئے ریفرنس میں سندھ بلڈنگ کنٹرول کے سابق ڈی جی منظور قادر، حسنین مرزا اور اومنی گروپ کے عبدالغنی مجید سمیت سولہ افراد کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مقدمہ میں نامزد حسنین مرزا سابق اسپیکر قومی اسمبلی و وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا اور جی ڈی اے کے رہنما ذوالفقار مرزا کے صاحبزادے ہیں۔
احتساب عدالت نے تمام ملزمان کو یکم اگست کو طلب کر لیا۔