Aaj Logo

شائع 27 جولائ 2019 02:28pm

گردشی قرضہ، دوسو ارب کے سکوک بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ

پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کی ادائیگی کے معاملے پر حکومت نے اہم فیصلہ کیا ہے۔ وزارت خزانہ نے بینکوں کا اہم اجلاس پیر کو اسلام آباد میں طلب کرلیا۔

وفاقی حکومت نے 200 ارب روپے کے سکوک بانڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اقدام سرکلر ڈیٹ کی ادائیگی کیلئے کیا جائے گا۔

وزارت خزانہ نے سکوک بانڈ میں سرمایہ کاری کیلئے اسلامی بینکوں کو دعوت دی گئی ۔ یہ اقدام توانائی کے شعبے کا سرکلر ڈیٹ ختم کرنے کیلئے کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق  یہ یقین دہانی وزارت خزانہ آئی ایم ایف کو کرا چکی ہے۔

Read Comments