Aaj Logo

شائع 27 جولائ 2019 04:21am

اوپو کے دو زبردست آر 15 اور آر 15 ڈریم مرر ایڈیشن فونز

اگر آپ کلاسی فونز کے شوقین ہیں تو ان کیلئے اچھے خاصے پیسے خرچ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں تو آپ کیلئے اوپو نے "آر 15" اور "آر 15 ڈریم مرر ایڈیشن" باضابطہ طور پر متعارف کروا ئے ہیں۔ توقع کے مطابق فون زبردست اسکرین ڈیزائن، گلاس باڈی اور ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ کے ساتھ ہے۔

اوپو آر 15 اور آر 15 ڈریم مرر ایڈیشن دونوں کی اسکرین 6.28 انچ کی ہے، جس کی ریزولوشن 1,080 2,280x پکسل ہے ۔ اس سے لگتا ہے کہ اس ڈیوائس کا ابھی کوئی پلس ورژن سامنے نہیں آئےگا۔ دونوں کا ڈیزائن اور پولشڈ میٹل بیک کے ساتھ گلاس ڈیزائن بھی ایک سا ہے۔

اوپو آر 15 اور آر 15 ڈریم مرر ایڈیشن میں اینڈرائیڈ 8.1 بیسڈ ColorOS 5.0 انسٹال ہے۔ ان ڈیوائس میں مصنوعی ذہانت کا حامل نیا ورچوئل اسسٹنٹ بھی ہے، جو آپ کے استعمال کے پیٹرن کو سمجھ کر بہتر ہوتا رہتا ہے۔ فون کا Face Unlock فیچر 0.8 سیکنڈ میں فون کا لاک اوپن کر سکتا ہے۔

اوپو آر 15  (Oppo R15)

اوپو آر 15 میں ہیلیو پی 60 چپ سیٹ ہے۔ ان میں اوکٹا کور سی پی یو (4x A73@2.0GHz اور 4x A53@2.0GHz)، Mali-G72 MP3 GPU، 6 جی بی ریم، 128 جی بی انٹرنل اسٹوریج اور VOOC چارجنگ سپورٹ کے ساتھ 3450 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔

فون کی بیک پر ڈوئل کیمرہ سیٹ ہے ، جس میں ایک کیمرہ f/1.7لینز کے ساتھ سونی آئی ایم ایکس 519 سنسر 1/2.6", 1.22um  16 میگا پکسل ہے۔ دوسرا کیمرہ  f/2.2 لینز کے ساتھ 5 میگا پکسل کا ہے۔

سونی کا کہنا ہے کہ یہ کیمرہ سیٹ اپ سونی کی مصنوعی ذہانت کے ساتھ خود کار طریقے سے 120 مناظر شناخت کر سکتا ہے اور پورٹریٹ موڈ میں پروفیشنل لائٹنگ ایفیکٹس شامل کر سکتا ہے۔

اس فون کا سیلفی کیمرہ بھی کافی زبردست یعنی 20 میگا پکسل f/2.0 ہے، جس میں bokeh ایفیکٹ بھی دستیاب ہے۔

آر 15 میں بلوٹوتھ 4.2 اور ڈوئل بینڈ وائی فائی کی سپورٹ بھی شامل ہے۔ یہ فون ابھی بھی مائیکرو یو ایس بی پورٹ استعمال کررہا ہے جبکہ مارکیٹ میں موجود دوسرے فون نئی ٹیکنالوجی جیسے یو ایس بی ٹائپ سی پر منتقل ہوچکےہیں۔

آر 15 ہاٹ ریڈ، اسنو وائٹ اور اسٹار پرپل رنگوں میں دستیاب ہوگا۔ جبکہ اس کی قیمت تقریباً پاکستانی 51 ہزار 500 روپے ہے جس کے اتار چڑھاؤ کا انحصار ڈالر کی قیمت پر ہے۔

اوپو ار 15 ڈریم مرر ایڈیشن (Oppo R15 Dream Mirror Edition)

آر 15 دوسرے ماڈل میں بھی وہی او ایل ای ڈی سکرین ہے لیکن اس فون میں کوالکوم سنیپ ڈریگن 660 چپ سیٹ کے ساتھ اوکٹا کور Kryo پروسیسر اور ایڈرینو 512 جی پی یو ہے۔ فون میں 6 جی بی ریم، 128 جی بی سٹوریج اور VOOC چارجنگ سپورٹ کے ساتھ 3400 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔

فون کی بیک پر 16 میگا پکسل سونی آئی ایم ایکس 519 سنسر ہی مین کیمرہ ہے لیکن اس کے ساتھ دوسرا کیمرہ f/1.7 20 میگا پکسل کیمرہ ہے۔

فون میں تمام فینسی اے آئی آٹومیٹکس اور پورٹریٹ ایفکٹس موجود ہیں لیکن اس میں 8 میگا پکسل فیس پورٹریٹ موڈ بھی خصوصی طور پر شامل ہے۔ فون کے کنکٹیویٹی آپشن آر 15 جیسے ہیں لیکن اس میں نئے بلوٹوتھ 5.0 کی سپورٹ شامل ہے۔ یہ فون ڈریم ریڈ اور سرامک بلیک رنگوں میں دستیاب ہوگا۔

اس کی قیمت تقریباً پاکستانی 70 ہزار روپے ہے جس کے اتار چڑھاؤ کا انحصار ڈالر کی قیمت پر ہے۔

Read Comments