وزیراعظم عمران خان کی پارٹی ترجمانوں کیساتھ بڑی بیٹھک میں اپوزیشن کیخلاف سخت لائحہ عمل اپنانے اور احتجاج پر سخت ردعمل دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔
وزیراعظم نے ایک بار پھر کہہ دیا کہ احتساب ہوگا اور بلا تفریق ہوگا۔ اُن کا کہنا تھا کہ کرپشن کیسز میں سزا یافتہ افراد قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
وزیراعظم عمران نے پارٹی ترجمانوں کیساتھ بیٹھک لگائی ، بیٹھک میں اپوزیشن کیخلاف سخت لائحہ عمل اپنانے اوراحتجاج پر سخت ردعمل دینے کا فیصلہ کیا۔
وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کیسز میں سزا یافتہ افراد قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ ٹی وی پر آکر خود کو سیاسی شہید بنا رہے ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مثبت پالیسیوں کے باعث معاشی بحران سے نکل آئے۔ عوام کو اشیائے ضروریہ پر ہرممکن ریلیف دے رہے ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ترجمان ۔ حکومت کا مثبت چہرہ عوام کے سامنے لائیں، اجلاس میں چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر بھی غور ہوا ۔ اجلاس میں وزیراعظم نے دورہ امریکا پر بھی اعتماد میں لیا۔