حکومت کی اپوزیشن سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کیخلاف تحریک واپس لینے کی امیدیں وابستہ ہیں۔
وفاقی وزیر فواد چوہدری نے چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر تفصیلی غور کیا گیا ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ اپوزیشن اپنی تحریک واپس لے گی،
ان کا کہنا تھا کہ سینٹ کے معاملے پر سٹیٹس کو برقرار رہنا چاہیئے۔ تمام فریقین سے بات چیت مثبت سمت میں جاری ہے۔