لارڈز: پہلی اننگز میں 85 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد انگلش ٹیم کا زبردست کم بیک، آئرلینڈ کو واحد ٹیسٹ میں 143 رنز سے شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق لارڈز میں کھیلے گئے میچ کا ٹاس انگلش کپتان جوئے روٹ نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو آئرلینڈ کے گیندبازوں نے انہیں محض 85 رنز تک محدود کردیا اور جواب میں 207 رنز اسکور کرتے ہوئے 122 رنز کی برتری حاصل کی۔ England thrashed Ireland in the Only Test by 143 runs, — Akber Ali اکبرعلی (@AkberAJaffri) July 26, 2019 تاہم انگلش ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے 303 رنز بنائے اور آئرش ٹیم کو جیت کیلئے 182 رنز کا ہدف دیا۔ آئرش ٹیم ہدف کے تعاقب میں انگلش گیندبازوں کی شاندار بولنگ کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور محض 38 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور 143 رنز کے بھاری مارجن سے ہار گئی۔ یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا ساتواں کم ترین اسکور ہے۔
chasing 182, Ireland bowled out on just 38 runs (7th lowest score in Test Cricket)
ENG 85 & 303 - IRE 207 & 38#ENGvIRE #Englad