امام الحق کے مبینہ واٹس ایپ میسجز اسکینڈل پر پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ یہ امام الحق کا ذاتی مسئلہ ہے، بورڈ اس معاملے پر کمنٹ نہیں کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر امام الحق کے مبینہ واٹس اپ میسجز منظرعام پر آئے ہیں۔
یہ میسجز ایک سوشل میڈیا صارف کی جانب سے ٹویٹر پر شیئر کئے گئے ہیں جن میں امام الحق کو مبینہ طور پر لڑکیوں سے بات چیت کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اس میں نازیبا گفتگو بھی شامل ہے۔
سوشل میڈیا صارف کے مطابق گزشتہ چھ ماہ میں امام الحق کے کئی لڑکیوں سے چکر رہے ہیں۔
نوٹ: سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی چیٹ اخلاقیات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہاں شیئر نہیں کی جارہی ہے۔