لارڈز ٹیسٹ کے پہلے روز آئرلینڈ نے انگلینڈ کو دنگ کردیا، واحد ٹیسٹ میں انگلش بیٹنگ لائن بے بسی کی تصویر بن گئی۔
تفصیلات کے مطابق ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کی پوری ٹیم پچیاسی رنز پر آؤٹ ہوئی۔
جس کے جواب میں آئرلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں دو سو سات رنز بناسکی۔
میگا ایونٹ کے بعد پہلے ٹیسٹ میں آئرلینڈ نے ورلڈ چیمپئن انگلینڈ کو دن میں تارے دکھا دیئے۔
پہلے سیشن میں پچیاسی رنز پر چلتا کیا، پوری ٹیم چوبیس اوورز کی مہمان ٹھہری۔
آٹھ کھلاڑی ڈبل فیگرز نہ پہنچے، ٹم مرٹوو نے پانچ وکٹیں اڑائیں۔
جواب میں آئرش ٹیم بھی مشکلات کا شکار رہی، پوری ٹیم دوسو سات رنز پر آؤٹ ہوئی۔
براڈ، اسٹون اور کُرن نے تین تین شکار کئے، آئرش ٹیم کو انگلینڈ کے اسکور پر ایک سو بائیس رنز کی برتری ملی۔