برطانیہ سمیت کئی یورپی ممالک ہیٹ ویوکی لیپیٹ میں آگئے۔ فرانس اور اسپین میں درجہ حرارت اکتالیس ڈگری سے تجاوزکرگیا،برطانیہ میں بجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
یورپی ممالک شدید گرمی کی لپیٹ میں اسپین اورفرانس میں درجہ حرارت اکتالیس ڈگری سےتجاوزکرگیا۔
گرمی سے پریشان شہریوں نے سوئمنگ پول، پارکس اورکھلے مقامات کا رخ کرلیا۔
بیلجئیم ،جرمنی، نیدرلینڈز میں رواں ہفتے شدید گرمی کی پیشگوئی کردی گئی ہے۔
ادھرلندن مانچسٹرسمیت مختلف شہروں میں گرمی نے ڈیرے جمائے ہوئے ہیں، درجہ حرارت سینتیس ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ برطانیہ میں بجلی گرنے کے واقعات بھی سامنے آئے۔ بجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔