رواں سال کانگو وائرس سے کراچی میں پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے۔
عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی شہر میں کانگو کے مزید کیسز سامنے آگئے، شہر میں لگی غیر قانونی مویشی منڈیاں بھی بیماری کا سبب بن سکتی ہیں۔
عید قرباں کی آمد کے ساتھ ہی کراچی میں کانگو وائرس پھیلنے کے خطرات میں اضافہ ہوگیا۔ غیرقانونی مویشی منڈیاں وائرس پھیلا سکتی ہیں۔
کراچی میں رواں برس کانگو سے متاثرہ 8کیسزسامنےآئے،5 افرادجاں بحق ہوئے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ جانوروں کے قریب جانے سے قبل حفاظتی انتظامات لازمی کریں، مویشیوں کو ہاتھ لگانے سے گریز کیا جائے،دستانوں کا استعمال بھی کیا جائے۔