Aaj Logo

شائع 23 جولائ 2019 01:53pm

امریکی صدر ٹرمپ نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی،شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ امریکی صدر نے پاکستان دورے کی دعوت قبول کرلی۔  پاکستان نے امریکا پر واضح کردیا ہے کہ ہم ایڈ نہیں ٹریڈ چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کو بتادیا کہ پاکستان کی کوششوں سے افغان سرحد سے متصل علاقوں میں صورتحال بہتر ہوئی ہے۔

 وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکا  انتہائی کامیاب رہا۔

 واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا  کہ امریکی صدر نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی.

شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ امریکی صدر نے پاکستانیوں کی تعریف کی،انہیں دورہ پاکستان کی دعوت   گئی جو انہوں نے قبول کرلی۔

شاہ محمود قریشی کاکہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے امریکا کو تنازعہ کشمیر کے حوالے سے بتایا کہ   لوگ وہاں طاقت کے استعمال پر ردعمل دیتے ہیں،مسئلہ کشمیر پاک بھارت تعلقات  کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔  امریکا مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کرے۔

 پاکستانی وزیرخارجہ کہا، وزیراعظم عمران خان نے منی لانڈرنگ کو تیسری دنیا میں غربت کی بڑی وجہ قرار دیا۔

 انہوں نے امریکا سے منی لانڈرنگ کے خاتمے کے لیے مدد چاہی۔

Read Comments