Aaj Logo

شائع 23 جولائ 2019 01:50pm

ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش پر بھارتی شورشرابا، عمران خان حیران

وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پیشکش پر بھارتی ردعمل پر حیرانی ہے۔

ٹوئیٹ میں انہوں نے کہا کہ  ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کو مذاکرات پر لانے کیلئے ثالث بننے کی پیشکش کی،  کشمیر تنازع نے ستر سال سے برصغیرکو یرغمال بنا رکھا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیری کئی نسلوں سے اسکا خمیازہ بھگت رہے ہیں، اب اس تنازع کے حل کی ضرورت ہے۔

 وزیراعظم نے  ٹویٹ کیا کہ پاکستانی امریکن کمیونٹی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، یہ لوگ کیپٹل ارینا میں اتنی بڑی تعداد میں آئے اور میرا استقبال کیا۔

Read Comments