امریکی صدر آئیزن ہاور نے 1959 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا اور کراچی کے نیشنل کرکٹ اسٹیدیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کا کرکٹ میچ دیکھا تھا اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کی تھی۔
گزشتہ روز ڈونلڈ ٹرمپ اور عمران خان کے درمیان واشنگٹن میں ملاقات ہوئی تھی جس کے دوران امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی تھی۔
اس موقع پر امریکی صدر پاکستان اور بھارت کے درمیان بہتر تعلقات کی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ دورہ پاکستان کی دعوت دی گئی تو ضرور جاؤں گا۔
وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے متعلق پاکستان کے کردار کو سراہا اور کہا کہ پاکستان افغانستان کے حوالے سے ہماری بہت معاونت کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ خطے کا پولیس والا نہیں بننا چاہتا، پاکستان افغانستان سے نکلنے میں ہماری کافی مدد کر رہا ہے اور پاکستان افغانستان میں لاکھوں جانیں بچانے کا سبب بنے گا۔