کراچی کی تاجر برادری نے وزیراعظم کے دورہ امریکا کو ملکی معیشت کے لئے خوش آئند قرار دے دیا۔
وہ کہتے ہیں تاریخی دورے کے نتیجے میں ایڈ کے بجائے ٹریڈ پر بات ہوگی، امریکی منڈی کھلے گی تو معیشت مزید ترقی کرے گی۔
وزیراعظم نے امریکا میں تاجروں سے ملاقات کی اور ایڈ نہیں ٹریڈ کانعرہ پاکستانی تاجروں کو بھی بھاگیا۔ وزیراعظم کا دورہ امریکا تجارت کیلیے سودمند ثابت ہوگا۔
تاجروں کے مطابق امریکا پاکستان کا اہم تجارتی پارٹنر ہے، پاکستان امریکا کو سالانہ لگ بھگ پانچ ارب ڈالر کی برامدات کرتا ہے، امریکی منڈی کھلنے سے معیشت کو ترقی ملے گی۔