Aaj Logo

اپ ڈیٹ 22 جولائ 2019 07:10am

ہیکرز کا روس پر تاریخ کا سب سے بڑا سائبر حملہ

ماسکو: ہیکرز نے روس پر تاریخ کا سب سے بڑا سائبر حملہ کیا ہے اور نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی پروگرام کے ڈیٹا بینک تک رسائی حاصل کرلی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہیکرز نے روس کی فیڈرل سیکیورٹی ایجنسی کی ٹھیکیدار کمپنی "سی ٹیک" کے ڈیٹا بینک تک رسائی حاصل کرکے 7.5 ٹیرا بائٹ ڈیٹا چوری کرلیا ہے۔

کہا جا رہا ہے کہ یہ ڈیٹا آئی ٹی سیکٹر کے ایسے منصوبوں سے متعلق ہے جن پر روس کی فیڈرل سیکیورٹی ایجنسی کی سفارش میں عمل کیا جا رہا ہے۔

ان منصوبوں میں ملکی انٹرنیٹ سروس کو عالمی نیٹ ورک الگ کرنے اور سوشل میڈیا کے ذریعے معلومات جمع کرنے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔

ہیکرز نے 13 جولائی کو سی ٹیک کمپنی کے ڈیٹا بینک سرورز میں موجود بعض تصاویر ٹوئٹر پر شائع کی تھیں۔ ہیکرز نے ہیک شدہ اطلاعات ڈیجیٹل ریوولیوشن نامی ایک اور ہیکر گروپ کو فراہم کیں جس نے بعد میں انہیں جاری کر دیا ہے۔

کہا جا رہا ہے کہ یہ روس کی انٹیلی جینس سروس پر کیا جانے والا اب تک کا سب سے بڑا سائبر حملہ ہے۔

Read Comments