Aaj Logo

اپ ڈیٹ 22 جولائ 2019 06:42am

پچیس ہزار اور 7500 روپے مالیت کے بانڈز کی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان

اسلام آباد: مرکز قومی بچت کے زیرِ اہتمام 25000 روپے اور 7500 روپے مالیت کے انعامی پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی یکم اگست کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: چالیس ہزار کے پرانے پرائز بانڈ کی فروخت آج سے بند

25000 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کا فرسٹ پرائز پانچ کروڑ روپے کا ایک، سیکنڈ پرائز ڈیڑھ کروڑ روپے کے تین اور تھرڈ پرائز 312000 روپے کی 1696 انعامات تقسیم ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نوسر بازوں سے ہوشیار، چالیس ہزار کا بانڈز پینتیس ہزار میں نہ بیچیں

جبکہ 7500 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کا فرسٹ پرائز ایک کروڑ 50 لاکھ روپے کا ایک، سیکنڈ پرائز 50 لاکھ روپے کے تین اور تھرڈ پرائز 93000 روپے کی 1696 فی کس کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم ہوں گے۔

Read Comments