Aaj Logo

شائع 19 جولائ 2019 02:21pm

افغان مہاجرین کی واپسی میں کچھ عناصر رکاوٹیں ڈال رہے ہیں، شہریار آفریدی

وزیرمملکت برائے انسداد منشیات شہریارآفریدی نے کہا کہ ہم چالیس سال سے افغان پناہ گزینوں کی مہمان نوازی کررہے ہیں  ۔ وزیراعظم عمران خان کا ویژن ہے کہ افغان مہاجرین با عزت طریقے سے واپس جا ئیں مگرکچھ عناصر رکاوٹیں ڈالنا چاہتے ہیں ۔

وزیرمملکت برائے انسداد منشیات شہریارآفریدی نے افغان صدرکے سیکیورٹی ایڈوئزرکے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی ۔

شہریارآفریدی نے کہا کہ افغان امن عمل کیلئےاپنا بھرپور کردارادا کررہےہیں ۔ تمام معاملات خوش اسلوبی سے طے پا رہے ہیں تاہم کچھ عناصر رکاوٹیں ڈالنا چاہتے ہیں۔

شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ  افغان سیکیورٹی ایڈوائزرسروراحمد زئی نے فضائی حدود کھولنے پرشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا موجودہ حکومت کے باعث پاک افغان تعلقات مزید بہترہوئے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغان کرکٹ ٹیم نے پاکستانی کیمپس میں کرکٹ سیکھی ۔ ورلڈ کپ کے دوران لندن میں تشدد کرنے والے افعانستان کی نمائندگی نہیں کرتے ۔

 وزیرمملکت برائے انسداد منشیات شہریارآفریدی نے افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی کے عزم کا اعادہ کیا ۔

Read Comments