Aaj Logo

شائع 19 جولائ 2019 02:25pm

بین اسٹوکس نیوزی لینڈر آف دی ائیر ایوارڈ کیلئے نامزد

آکلینڈ: نیوزی لینڈ کے لوگ واقعی کمال کے ہیں، کرکٹ ورلڈکپ فائنل میں لاکھوں نیوزی لینڈرز کے دل توڑنے والے انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس کو نیوزی لینڈر آف دی ائیر ایوارڈ کیلئے نامزد کردیا گیا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم اسپرٹ تو مشہور تھی، اب وہاں کے لوگ بھی دل جیتنے لگے۔

ورلڈکپ فائنل میں بلیک کیپس کے دل توڑنے والے بین اسٹوکس کو نیوزی لینڈر آف دی ائیر ایوارڈ کیلئے نامزد کردیا۔

اسٹوکس نے انگلینڈ کو پہلی بار ورلڈکپ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا، ساتھ ہی فائنل کے ہیرو رہے۔

اسٹوکس انگلش کھلاڑی ہیں لیکن وہ کرائسٹ چرچ میں پیدا ہوئے، بارہ سال کی عمرمیں انگلینڈ منتقل ہوئے جبکہ ان کے والدین آج بھی نیوزی لینڈ میں قیام پذیر ہیں۔

کیوی کپتان کین ولیمسن بھی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل ہیں، فاتح کا اعلان آئندہ سال فروری میں ہوگا۔

Read Comments